لکھنؤ: یوپی کے بجلی ٹھیکیدار اب ملک کی کسی بھی ریاست میں جاکر سرکاری پروجیکٹ میں کام کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت توانائی نے اس کیلئے ون نیشنل ون لائسنس کا بندوبست نافذ کئے جانے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے، ابھی تک ایسا نہیں تھا۔
بجلی تحفظ ڈائریکٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک کلاس لائسنس کے بعد ٹھیکیدار صرف یوپی میں ہی کام کر سکتے تھے لیکن اب یہ مجبوری نہیں ہوگی۔
وزارت توانائی حکومت ہند نے ریاستوں کو ایڈوائزری کی نقل بھیج دی ہے۔
اب یوپی کے ٹھیکیدار اپنے لائسنس کی بنیاد پر کسی بھی ریاست میں ٹنڈر میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ بندوبست مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں بھی نافذ کیاگیاہے۔ ایسا سمجھا جا رہاہے کہ اس نئے قانون کے بعد ٹنڈر نے مقامی ٹھیکیداروں کا دبدبہ ختم ہوجائے گا اور سستی شرحوں میں سرکاری کام ہو سکیں گے۔
اتنا ہی نہیں بلکہ پروجیکٹ کا کام جلد مکمل ہوسکے گا۔ اب ٹھیکیدار کسی ریاست میں ٹنڈر ڈالنا چاہتا ہے تو اسے وہاں جاکرٹنڈر میں شامل ہونے کیلئے 15 دن کے اندر متعلقہ ریاست کے بجلی تحفظ ڈائریکٹریٹ سے اپنے لائسنس کی تصدیق کرانا ہوگی۔