دیوبند : ۔سشاشن دیوس (گڈ گورنینس ڈے)کے موقع پرشہر کے محلہ سرائے مالیان میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری باجپئی کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
منعقدہ پروگرام میںبی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی نے کہا کہ اٹل بہاری باجپئی کی پیدائش مدھیہ پردیش کے شہر گوالیر میں ہوئی تھی، اٹل بہاری واجپئی ایک سیاست داں ہونے کے علاوہ بہترین صحافی اور کوی بھی تھے ،وہ پاکستان کے ساتھ امن و دوستی کے خواہاں تھے ،اسی لئے وہ امن کا پیغام لیکر بذریعہ بس لاہور گئے تھے ،
اٹل بہاری باجپئی1996/1998/اور پھر 1999میں ہندوستان کے وزیر اعظم بنے اور انہوں نے اقتدار میں رہنے کے علاوہ حزب اختلاف کا لیڈر ہونے کی صورت میں بہترین کردار ادا کیا۔