لکھنؤ: کے جی ایم یو میں بننے والا سکن بینک سال 2024 میں شروع ہوگا۔ محکمہ پلاسٹک سرجری کے زیر انتظام اسکن بینک کی تعمیر کے بعد 70 فیصد تک جھلسنے والے مریضوں کا بھی علاج ہو سکے گا۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر وجے کمار کے مطابق جلد کا بینک اپریل کے مہینے میں شروع ہونے کی امید ہے۔
اسکن کے اسٹوریج کیلئے ضروری آلات نصب کیے جا رہے ہیں ۔ جلد ہی محکمہ لائسنس کیلئے درخواست دے گا۔کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کا پلاسٹک سرجری شعبہ اس سال مریضوں کو بڑا تحفہ دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ پرواسکن بینک میں عطیہ کی گئی اسکن کا اسٹوریج کیاجائےگا ۔
خصوصی آلات کی مدد سے جلد کو تقریباً 6 ماہ تک محفوظ رکھا جائے گا۔ اس جلد کو جلنے والے مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیا جا سکتا ہے۔ا سکن بینک میں استعمال ہونے والے آلات کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ لائسنس کے لئے جلد ہی درخواست دی جائے گی۔ یہ لائسنس سوٹو(اسٹیٹ اورگن انڈ ٹیشو ٹرانس پلانٹ آرگنائزیشن ) کی طرف سے دیاجاتا ہے۔
ڈاکٹر وجے کے مطابق جلنے والے مریضوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ 70 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے پیچھے زخم کا کھلا ہونا ہے۔ زخم پر جلد نہ ہونے کی وجہ سے زخم ٹھیک نہیں ہوتا۔
ایسے میں مریضوں کی جان کو خطرہ رہتا ہے۔ ایسی صورت حال میںا سکن بینک بنانے سے جلنے والے مریضوں کو جلد لگانے میں آسانی ہوگی اور مریضوں کی جان بچ جائے گی۔ جلد کی پیوند کاری کے لئے جلد برین ڈیڈ مریضوں سے حاصل کی جائے گی یا اسی طرح کی موت کی صورت میں جسم عطیہ کیا جائے گا۔ ہر عمر کے لوگوں کی جلد کی پیوند کاری کیلئےکارگر ہے۔