لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ کل شام دونوجوانوں نے چھیڑ خانی کی ۔ مخالفت کرنے پر نوجوانوں نے لڑکی کو پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے خبر کے مطابق بنتھرا کے بکت کھیڑا گاؤں کے باشندے کسان کی بیٹی اتوار کی شب گھر سے کسی کام کیلئے باہر جارہی تھی ۔ راستے میں گاؤں کے دوجوانوں ببلو عرف اکھلیش اور دیپک نے اسے روک لیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ دوجوانوں نے لڑکی سے چھیڑ خانی شروع کردی ۔ مخالفت کرنے پر ملزمین نے لڑکی کو پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے ۔ گھر پہنچنے کے بعد لڑکی نے پورا واقعہ گھر والوں کو بتایا ۔ متاثرہ کنبے کے لوگ تھانے پہنچے اور ملزمین کے خلاف رپورٹ درج کرادی ۔ آج اس معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان ببلو کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ دوسرا ملزم دیپک فرار ہے۔