برطانیہ میں مسلسل چوتھے دن شدید طوفان اور سیلاب کے باعث نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ پیرس روڈ پر چلنے والی تمام یورو اسٹار ٹرینیں سیلاب کے باعث روک دی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کی ویڈیو رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحدوں پر ہزاروں مسافر حیران و پریشان ہيں ۔
دوسری جانب برطانیہ جانے آنے والی سیکڑوں فلائٹیں بھی ہولناک طوفان کے باعث منسوخ کردی گئی ہيں ۔
سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث طیاروں کو لینڈ کرنے میں سخت مشکل پیش آ رہی ہے جبکہ بعض طیارے اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔
اسکاٹ لینڈ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران سیکڑوں عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے اور علاقے کے لوگوں کو عارضی پناہ گاہوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
شمالی اسکاٹلینڈ میں شدید برف باری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ولزم کے دریائے سورن میں طغیانی ہے جس کے باعث سیلاب آگيا ہے ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے ٹمپریچر مائنس نوتک پہنچ جائے۔
برطانیہ ان ممالک میں شامل ہے جو بحری طوفانوں کے باعث اکثر شدید بارشوں اور تباہ کن طوفانوں کا شکار رہتا ہے۔