الجزیرہ کی خبر کے مطابق فلسطین پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اسرائیل کی جانب سے وائس آف فلسطین ریڈیو اسٹیشن کو ہیک کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ نشریاتی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے اسٹیشن کی 100.1 ایف ایم فریکوئنسی پر “غزہ کے لوگوں کے لیے دھمکی آمیز پیغامات نشر کیے ہیں۔









