لکھنؤ : ۔نئے سال کےجشن میں یوپی میں 30 اور 31دسمبر کو 700کروڑ روپئے کی شراب کی فروخت ہوئی ہے۔ ان دونوں دنوں میں لوگوں نے جی بھر کر شراب اوربیئر کی خریداری کی جب کہ عام دنوں میں 150سے 170 کروڑ روپئے کی فروخت ہوتی ہے۔
لکھنؤ کی بات کریں تو ان دو دنوں میں 30 کروڑ روپئے کی شراب کی فروخت ہوئی ہے۔ آبکاری محکمہ نے نئے سال پر شراب اور بیئر کی دکانوں کو ایک گھنٹے مزید کھولنے کی اجازت دی تھی .
ویسے دکانیں صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کا انتظام ہے لیکن لوگوں کی سہولت کو دھیان میں رکھتے ہوئے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ایک گھنٹے مزید یعنی 11بجے تک دکانداروں کو سہولت دی گئی تھی۔
ریاست میں نئی آبکاری پالیسی میں 50 ہزار کروڑ سے زائد کے محصول اکٹھاکرنے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔اس فیصلے کےبعد محصول میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ نئے سال پر ہی جشن منانے والے قریب 700کروڑ روپئے کی شراب اور بیئر پی گئے۔
یہ فروخت 30اور 31 دسمبر دودنوں میں ہوئی ہے۔ عام دنوں میں ہونےو الی فروخت سے یہ چار گنا زیادہ ہے۔ صرف لکھنؤ کی بات کریں تویہ بھی عام دنوں کے مقابلہ میں نئے سال پر چار گنا زیادہ شراب اور بیئر کی فروخت ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں 7کروڑ سے بڑھ کر قریب 30کروڑ روپئے کی فروخت ہوئی ہے۔