لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حماس رہنما صالح العاروری کی رحلت کے بعد مغربی کنارے کے شہر رام اللّٰہ میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے رام اللّٰہ میں بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے، رام اللّٰہ کا العرورہ قصبہ شہید صالح العاروری کا آبائی علاقہ ہے۔
دوسری اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حماس رہنما کی ہلاکت کے بعد صورتحال انتہائی پریشان کُن ہوگئی ہے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی کشیدگی اور حالات کی نزاکت پر فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے۔
سیکریٹری جنرل کی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی ایسی جلدباز کارروائی نہیں ہونی چاہیے جو مزید تشدد کو ہوا دے۔