انقرہ: ترکیہ نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 33 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے اطراف 8 صوبوں میں چھاپوں کے دوران 33 جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے، ان کے مشن میں اغوا اور جاسوسی کا کام شامل تھا۔
ترکی کی سکیورٹی فورسز مزید 13 مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں جن پر اسرائیل کے لیے بین الاقوامی جاسوسی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ حالیہ تنازع شروع ہونے کے بعد ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا شمار اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے سخت ترین ناقدین میں ہوتا ہے، گذشتہ ہفتے انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے کیا تھا۔
ترک صدر نے تل ابیب سے انقرہ کے سفیر کو وا٠۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٤٧\
٥پس بلا لیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی کمانڈروں اور سیاسی رہنماں پر جنگی جرائم کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں چلایا جائے۔