جرمن ادارے برائے عالمی آبادی کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک انسانی آبادی میں 6کروڑ 6لاکھ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد یہ آبادی بڑھ کر 8ارب 7کروڑ 38لاکھ 9ہزار 407نفوس پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی آبادی کی رفتار سست پائی گئی ہے جس کی وجہ خواتین کا کم بچے پیدا کرنا ہے لیکن افریقہ میں یہ صورتحال قدرے مختلف ہے جہاں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سال 2080 تک دو گنا اضافے کے ساتھ آبادی اڑھائی ارب تک ہو جائے گی۔