لکھنؤ: ٹرکوںکی ہڑتال کےپہلے تک گھریلو گیس سلینڈروں کی ڈلیوری 24گھنٹے کےاندر ہوجاتی تھی لیکن دو روز ٹرکوںکی ہڑتال کےبعد 3-3 دن گزر جانے کےبعد بھی گھریلو گیس سلینڈر کی ڈلیوری نہیں ہوپارہی ہے۔ صارفین کو گھریلو گیس سلینڈر کو لے کر کافی پریشانیاں ہورہی ہیں۔
3-3 دن پہلے بکنگ کےبعد بھی نہیں ہوپارہی ہے ہوم ڈلیوری
صارفین گیس ایجنسیوں کےچکر لگانے کےلئے مجبور ہیں۔ وہیں گیس ایجنسیوں کی مالکان کی مانیں تو ہڑتال کے سبب بکنگ تو مسلسل ہوتی رہی لیکن ایل پی جی سلینڈر کی گاڑیاں نہیں پہنچیں۔
گاڑیاں نہ آنے کی وجہ سے گیس ڈلیوری متاثر ہوگئی۔ چوک میں رہنےوالےا یک تاجر راج کمار نے بتایاکہ انہوں نے چار دن پہلے سلینڈر بک کرایا تھا لیکن جمعرات کو چھٹا دن ہے۔ ان کےگھر سلینڈر نہیں پہنچا ہے جب کہ پہلے 24 گھنٹوں میںسلینڈر پہنچ جاتا تھا۔
وہیں ٹھاکر گنج واقع ایک گیس ایجنسی کےباہر کھڑی فاطمہ نے بتایاکہ ان کو بھی بکنگ کرائے تین دن ہوچکےہیں لیکن سلینڈر ابھی نہیں پہنچا ہے وہ ابھی ایجنسی پر ڈلیوری کب ہوگی اس کی معلومات حاصل کرنے آئی تھی۔
وہاں ڈلیوری مین نے بتایاکہ جو گاڑی آرہی ہے اس میں بکنگ کی بنیاد پر ڈلیوری کرائی جارہی ہے۔ ایک دو دن میں حالات معمول پر آجائیں گے۔