لکھنؤ: کےجی ایم یوکے شعبہ امراض نسواں وزچگی یعنی کوئن میری کے ’آشرئے پالنااستھل‘میں جمعہ کوایک جوڑاپنے دوماہ کےبچے کوچھوڑکرچلاگیا۔ پالنااستھل میںبچے کی کلکاریاں گونجنے لگی توآس پاس کےلو گ وہاں جمع ہوگئے۔بچےکی اطلاع کوئن میری پی آر اوکودی گئی۔
بچے کوٹراماسینٹر کےاین آئی سی یومیں بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ دوپہر تقریباً دوبجےکاہے۔
جوڑا کوئن میری پہنچا۔ گیٹ کے نزدیک بنےپالنااستھل میں اپنے بچے کولٹادیا۔ وہاں کھڑے لوگ بچے کو دیکھنے لگے۔ شدید سردی میں بچہ ٹھٹھررہاتھا۔ اس کے رونے کی آواز تیز ہوگئی۔
آس پاس لوگوںنے واقعہ کی اطلاع پی آر او فیصل کودی۔ فیصل سمیت دیگرملازمین نے بچے کو شعبہ امراض اطفال میں بھرتی کرایا۔
ڈاکٹروں نےبتایاکہ بچے کی عمر دو سے ڈھائی ماہ کے درمیان کی ہے۔ کوئن میری انتظامیہ نے بچہ کی اطلاع چائلڈ لائن سمیت دوسری سماجی تنظیموںکو دی دی ہے۔