دہرادون: اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کے پریم نگر تھانہ علاقے کے جھاجرا میں ایک خالی پلاٹ میں رکھے کلورین سلنڈر لیک ہو گئے ہیں۔ کلورین گیس کے اخراج کے بعد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آس پاس کے مکانات کو خالی کرایا جا رہا ہے۔