لکھنؤ: آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ترجمان مولانا یعسوب عباس نے ایران کے گلزار شہدا ء قبرستان میں دہشت گرادنہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
مولانا نے کہاکہ ایران کےکرمان شہر میں دہشت گردانہ حملےنے ثابت کردیا کہ کون ظالم ہےاور کون مظلوم۔ مولانا یعسوب عباس نے کہاکہ جس طرح جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی مہندس کو دھوکے سے شہید کیا گیا اسی طرح ان کی برسی پر گلزار شہداء قبرستان میںدہشت گرادانہ حملہ کرکے معصوم بے گناہوںکو شہید کیا گیا۔ یہ دونوں حملے کرنےوالی طاقت ایک ہی ہے جو اسلام مخالف طاقتوں کے اشارے پر کام کررہی ہے۔
مولانانے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کنبوںکے تئیں تعزیت پیش کی۔ مولانا نے کہاکہ دہشت گردانہ حملہ کرکے شیعوںکو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں لیکن جان لیں کہ ہر دو رمیں شیعوں نے اپنی شہادت پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم ظلم کے سامنے جھکتے نہیں بلکہ اس کا مقابلہ کرتے ہیں اور یہ درس ہمیں کربلا سے ملا ہے۔