لکھنؤ: ممنوعہ نسلوں کے کچھوؤں کی کیلپی نکالنے کے بعد اس کی اسمگلنگ کرنے والے دو اسمگلروںکو ایس ٹی ایف نے ریلوے اسٹیشن اٹاوہ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزموں کے قبضہ سے 36 کلو گرام کیلپی برآمد ہوئی ہے۔
ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وشال وکرم سنگھ کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں کے ذریعہ مدھیہ پردیش کےساتھ ساتھ مین پوری ، فیروزآباد، آگرہ وغیرہ اضلاع سے ممنوعہ نسل کے کچھوؤں کو ضلع اٹاوہ میںجمع کرکے ان کی کیلپی نکال کر مغربی بنگال میں سپلائی کیا جارہا ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی تھی۔
اسی دوران اطلاع ملی کہ دو لوگ اٹاوہ ریلوے اسٹیشن سے مغربی بنگال جانےو الی ٹرین میں پارسل بک کرکے ممنوعہ نسل کے کچھوؤں کی کیلپی کو پارسل کرانے آئے ہیں۔اس اطلاع پر ایس ٹی ایف فیلڈ یونٹ کانپور اور علاقائی جنگلات افسر رینج اٹاوہ سے رابطہ قائم کرکےاس جگہ پر پہنچ کر گھیرا بندی کرتے ہوئے منگل کو تقریباً 30:12 بجے ایک خاتون اور ایک لڑکے کو پکڑلیا گیا۔
گرفتار ملزموں کی پہچان جگدیش اور راجیندری دیوی بیوی کشن باشندہ ضلع اٹاوہ کےطورپر ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم جگدیش نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ وہ مین پوری ، فیروزآباد، آگرہ سے ممنوعہ کچھوؤںکو جمع کر کے ان کی کیلپی نکال کر مغربی بنگال لےجاکر سپلائی کرتا ہے۔
گرفتار ملزموںکو فاریسٹ لائیو پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی دفعہ 2،9،39 ، 38اے ، 49، 50، 51 کے تحت علاقائی فاریسٹ افسر اٹاوہ رینج ون جنگلات ، اٹاوہ کے سپرد کیا گیا۔ آگے کی قانونی کارروائی علاقائی فاریسٹ افسر اٹاوہ رینج کے ذریعہ کی جارہی ہے۔