بارہ بنکی : اکھلیش یادو کے بندوبست تبدیلی کے عہد کونوجوان طبقہ آگے بڑھانے کاکام کرے،ملک و ریاست میںبڑھتی بے روزگاری وگرانی کیلئےبی جے پی کی حکومت ذمہ دار ہے، کسان اور نوجوان بی جے پی کی پالیسیوں سے پریشان ہے،سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکے مجوزہ ۱۶؍جنوری کو بارہ بنکی آمد پر سبھی کارکن بدوسرائے پہنچیں۔
مذکورہ خیالات آج قصبہ میلا رائے گنج میں سماجوادی پارٹی کے رہنما محمد شبلی کے ذریعہ منعقد تیاری جائزہ جلسہ میں کثیر تعداد میں موجودکارکنوںکے سامنے سابق وزیررکن اسمبلی فرید محفوظ قدوائی نے ظاہر کیا۔ فرید محفوظ قدوائی نے کہاکہ سماجوادی بندوبست سے ہی ملک وریاست کی ترقی کی جاسکتی ہے۔
اکھلیش یادوباصلاحیت رہنما ہیں ، پارٹی اور سماجوادی تحریک کو وہ بہت آگے تک لے جائیں گے۔ان کی رہنمائی میں پارٹی آنے والے پارلیمانی الیکشن میں شاندار مظاہرہ کرے گی۔
سابق وزیرنے آگے کہاکہ سماجی رہنما اشرفی لال یادو کے ہی سماجوادی تحریک میں ان کے کردار پر تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اشرفی لال یادو سروارا سماج کے رہنماتھے۔