لکھنؤ: گڑمبا کے عادل نگر میں پراپرٹی ڈیلر سفیان کو رنگداری نہ دینے پرگولی ماری گئی تھی۔ اس بات کولے کر سفیا ن اور داؤدکے درمیان پہلےسے تنازع ہے۔
پولیس نے گولی مارنےکی واردات میںشامل دو ملزموںکوگرفتار کرلیا ہے۔ وہیں تین لوگ ابھی فرار ہیں۔ پولیس تینوں ملزمین کی تلاش کررہی ہے۔
گڑمبا کےعادل نگر باشندہ پراپرٹی ڈیلر سفیان ڈیری بھی چلارہے ہیں۔ محلے میں رہنے والے داؤد اپنے کو صحافی بتاکر علاقہ میں رعب دکھاتا رہتا تھا۔ داؤد نے کچھ دن پہلےسفیان سے رنگداری مانگی تھی۔ بات نہ ماننے پر نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔
یہ الزام لگاتے ہوئے سفیان نے داؤد ، سلمان ، فرحان ، کلیم اور مجیر کے خلاف پولیس کو تحریردی تھی جس کی بنیاد پر گڑمبا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ وہیں بدھ کو پولیس نے واردات میں شامل سلمان اور کلیم کو گرفتار کرلیا۔
وہیں گولی چلانے والے داؤد اور اس کےدو ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ انسپکٹرنتیش شریواستو نےبتایاکہ منگل کو سفیان اور عمران موٹرسائیکل سے گھر واپس ہورہے تھے۔ راستے میں داؤد، سلمان اور فرحان کھڑے تھےجن سے ہٹنے کے لئے سفیان نے کہا تھا۔ اس کےبعد ہی داؤد نے طمنچہ سے فائرنگ کی تھی۔
انسپکٹر کے مطابق سفیان نے رنگداری مانگے جانے کا الزام لگایا ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن کتنے روپئے کی رنگداری مانگی گئی تھی اس بات کی معلومات سفیان نے پولیس کو نہیں دی ہے۔ اس معاملے میںتفتیش کی جارہی ہے جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔