نئی دہلی ۔یورپ کے دورے کے لئے ہندوستانی سینئر قومی ہاکی ٹیم آج ہالینڈ روانہ ہوگی۔ہندوستانی ٹیم یورپ میں 9 سے 19 اپریل کے درمیان پانچ مقابلے کھیلے گی۔یہ مقابلے ورلڈ کپ کی اس کی تیاریوں کے پیش نظر طے کئے گئے ہیں۔ عالمی کپ کا انعقاد دی ہیگ میں 31 مئی سے 15 جون تک ہونا ہے اور ہندوستانی ٹیم اپنے یورپ کے دورے کے پانچوں میچ ہیگ میں ہی کھیلے گی۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی ) 4 اپریل کو منتخب 21 رکنی ٹیم کی کمان سردار سنگھ کو دی گئی ہے۔ رپندر پال سنگھ نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نو اپریل کو ہالینڈ روانہ ہوگی۔ اس کے پانچ میچوں میں دو ہالینڈ، ایک بیلجیم اور دو ڈچ قومی ٹیم کے ساتھ ہونے ہیں۔ پہلا میچ 11 اپریل کو لیدین نام سے مشہور ڈچ قومی ٹیم سے ہونا ہے۔ 14 کو اسی ٹیم کے ساتھ دوسرا میچ ہے۔15 اپریل کو ہندوستانی ٹیم بیلجیم سے بھڑیگی اور پھر 17 اور 19 اپریل کو ہالینڈ کے ساتھ دو مقابلے کھیلے گی۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان سردار سنگھ نے آج کہا کہ یورپ دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کا موقع
ملے گا۔