لکھنؤ: بین ریاستی سطح پر غیرقانونی نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرنےوالے گروہ کے آٹھ بیدار ممبران کو ایس ٹی ایف نے پریاگ راج سے گرفتارکیا ہے۔ ملزمین کے قبضہ سے قریب 20 لاکھ روپئے قیمت کی نشیلی اشیاء برآمد ہوئی ہے۔
ایس ٹی ایف کےا یڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیہ سین یادو کے مطابق مخبر سے اطلاع ملی کہ بہار ریاست کی غیرقانونی نشیلی اشیاء کی بڑی کھیپ لے کر ایکس یووی کار اور ایکوکار سے پریاگ راج کے راستے نئی دہلی جانےوالا ہے۔
اس اطلاع پر ایس ٹی ایف ٹیم نے ملازم بیمہ اسپتال تھانہ حلقہ نینی، پریاگ راج کےپاس سے گھیرا بندی کرکے دو کار سوار آٹھ لوگوںکو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کی پہچان ابھیشیک کمار، سمت کمار، مونٹو سنگھ چوہان، راجہ رام چودھری باشندہ راجستھان، بھیم سین باشندہ فرخ آباد، سون ویر عرف سونو باشندہ متھرا، وملیش اور سندیپ کمار باشندہ ہردوئی کی شکل میں ہوئی ہے۔
ملزمین کے پاس سے 80 کلو گرام غیرقانونی گانجہ، فرضی نمبر پلیٹ لگی دو کار، 14ہزار 900روپئے نقداور 9 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمین نے پوچھ گچھ میں بتایاکہ ان کا ایک منظم گروہ ہے جو بڑے پیمانہ پر نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ کرتاہے۔
گروہ کے ممبر بہار ریاست کے گانجہ کی بڑی کھیپ لاکر نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میںسپلائی کرتے ہیں۔