لکھنؤ: کینٹ علاقہ میں مری ماتا مندر کے پاس اتوار کی دیر رات گھنے کہرے کی وجہ سے کپڑا تاجر راہل سچدیوا 26 سالہ کار سمیت پل سے نیچے جاگرے۔ 20فٹ اونچائی سے گرکر راہل کار کےاند رہی پھنس گئے ۔
راہگیروں نے کار گرنے کی اطلاع پولیس اور فائرکنٹرول روم کو دی جس کےبعد فائر ملازمین نے کار کے گیٹ کا لاک توڑکر تاجر کو باہر نکالا اور علاج کےلئے سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔
کانپور کے قدوائی نگر این بلاک باشندہ راہل سچیدیوا اتوار کو وہ کام کے سلسلہ میںلکھنؤ آئے تھے۔ رات قریب 20:2 منٹ پر کینٹ مری ماتا پل کے پاس گھنا کہرے کی وجہ سے تاجر کی کار ریلنگ توڑتے ہوئے 20 فٹ گہری کھائی میںجاگری۔
کئی پلٹیاں کھانے کےبعد کار 50 میٹر دور جاکر پلٹ گئی جس کی وجہ سے راہل کار کےاند رہی پھنس گئے باہر نکلنے کی کوشش کرنے پرگیٹ لاک ہونے کا پتہ چلا۔ اس درمیان راہگیروںنے پل سے کار کھائی میں گرتے دیکھ کر کینٹ پولیس کو اطلاع دی۔ وہیں حضرت گنج فائراسٹیشن کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔
گیٹ لاک توڑکر باہر نکالا:- ایف ایس او رام کمار راوت کے مطابق کار کھائی میںگری تھی۔ اطلاع ملی تھی کہ کار میں کئی لوگ موجود ہیں۔ فائر ملازمین پل سے نیچے اترے تو ڈرائیونگ سیٹ پر ایک شخص پھنسا ہوا ملا تھا۔ گیٹ جام ہوچکے تھے، کٹر سے کسی طرح سے لاک کو کاٹا گیا جس کےبعد اندر پھنسے راہل سچدیوا کوباہر نکالا گیا۔
پولیس کی مدد سے زخمی کوسول اسپتال میں داخل کراتے ہوئے کنبہ کو اطلاع دی گئی۔ انسپکٹر کینٹ گرمیت کور نے بتایاکہ راہل کا دوست پریتوش بھی سول اسپتال آگیا جس نے بتایاکہ راہل کپڑے کا تھوک تاجر ہےاور کام کےلئے لکھنؤ آیا ہوا تھا۔