پیرس۔ ہسپانوی ٹینس اسٹاررافیل نڈال میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست کے باوجودٹینس عالمی رینکنگ کے ٹاپ پوزیشن پرقابض ہیں جبکہ نوواک جوکووچ دوسرے،آسڑیلین اوپن چمپئن اپنے نام کرنے والے سوئس اسٹار اسنٹسلاس وارنیکا تیسرے نمبر پر ہیں۔ادھر ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کے مطابق سرینا بدستور پہلی، آسٹریلین اوپن کی فاتح چین کی لی نا دوسری پوزیشن پر ہیں تاہم ماریا شراپووا اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔ ایٹی پی اورڈبلیو ٹی اے نے نئی عالمی ٹینس رینکنگ جاری کردی۔جس کے مطابق مینز رینکنگ میں خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال13730 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ میامی ٹینس میں جوکووچ نے نڈال کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا تھا لیک
ن ان کے پوائنٹس نڈال سے بہت کم ہیں۔ میامی ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرنے والے جوکووچ11680پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن کے ساتھ موجود ہیں۔ اسنٹنسلاس وارینکا5760 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،راجر فیڈرر5355 کے ساتھ چوتھے ، ٹام برڈیچ4720کے ساتھ پانچویں ، ڈیوڈ فیرر4640کے ساتھ چھٹے ،یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو4260کے ساتھ ساتویں ، اینڈی مرے4040 کے ساتھ آٹھویں ، جان اسنر2715 کے ساتھ نویں اور رچرڈ گیسکٹ2635 کے ساتھ دسویں نمبر پرہیں۔خواتینعالمی درجہ بندی میں صرف ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ روسی ٹینس کوئن ماریا شراپووا آٹھویں نمبر سے تنزلی کا شکار ہو کرنویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔سرینا ولیمز12375 کے ساتھ پہلی، لی نا 7585کے ساتھ دوسری ،اگنسیکا راڈونسکا5980 کے ساتھ تیسری، وکٹویا آزارینکا5441 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، سیمونا ہیلپ 4695 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، پیٹرا کویٹووا4370 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی ، اینجلک کربر4011 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سربیا کی یلینا یانکووچ نے 3955 کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر قبضہ جماتے ہوئے روسی ساحرہ شراپووا کو ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔ جن کے اب 3961پوائنٹس ہیں اور وہ نویں پوزیشن پرہیں۔سلواکیا کی ڈومینکا سیبلکوو 3720 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔