لکھنؤ : مال کے تھاور گاؤں میں بدھ کی رات بدمعاشوںنے مٹھائی دکان میں گھس کر تاجر ارون یادو 26 سالہ کا گولی مارکر قتل کردیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر گاؤں والےجمع ہوگئےجنہوںنے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر جانچ شروع کی۔
دکان میںداخل ہوکر داہنی کنپٹی میںبدمعاشوں نے ماری گولی
شروعاتی جانچ میں قتل سازش کے سبب کئےجانے کی بات سامنے آئی ہے۔ حالانکہ کنبہ نے کوئی الزام نہیںلگایا ہے۔ دوبگا حسن کھیڑا باشندہ ارون یادو سمیسی باشندہ خالو رام کمار کےگھر رہتا تھا۔ 6مہینے پہلے تھاور گاؤں میں ارون نے مٹھائی اور سموسے کی دکان کھولی تھی۔
بدھ کی رات قریب 8بجے وہ دکان بند کرنے کی تیاری میں تھاتبھھی بدمعاشوںنے دکان میںگھس کر اسے گولی ماردی۔ گولی اس کی داہنی کنپٹی میں ماری گئی۔
فائرنگ کی آواز سن کر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے۔ انسپکٹر راجیش کے مطابق ارون کی کنپٹی پر داہنی طرف گولی لگی ہے۔ لاش تخت پر پڑی ملی ہے۔ مقامی لوگوںنے پولیس کو بتایاکہ سردی زیادہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ دکان بند کرکے گھر جاچکے تھے۔
گولی چلنے کی آواز پر لوگ باہر نکلےتو ارون کی لاش تخت پر پڑی نظرآئی۔ وہیں چھان بین میں پتہ چلاکہ ارون کی دکان سے متصل ایک گلی ہے جس کے راستے سے بدمعاش دکان تک پہنچے اور تخت پر بیٹھے ارون کی کنپٹی سے اسلحہ سٹاکر گولی چلادی جس کے بعد بدمعاش پیدل ہی فرار ہوگئے۔
لوٹ کی مخالفت کرنے پر قتل کئےجانے کا شک گاؤں والوں نے ظاہر کیا تھا۔ انسپکٹر کےمطابق دکان میں رکھے روپئے محفوظ ملے ہیں۔ بچپن سے ہی ارون خالو کےگھر رہتا تھا۔