کانپور: سنگم ایکسپریس میں آگ لگنے سے کہرام مچ گیا، اے سی کوچ ایم ون میں دھواں اٹھتادیکھ کر مسافروںنے فوری طور پر اس کی اطلاع کنٹرول روم کودی،اس کے بعد ریلوے افسران میں افراتفری مچ گئی اور ٹرین کوکانپور سینٹرل اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ پر روکا گیا،
اس کے بعد سی ٹی ایم ، معاون تحفظات کمشنر ،سی اوجی آر پی ، آر پی ایف اور جی آر پی انچارج سمیت کئی بڑے افسران سلامتی دستوں کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچے اور ٹرین میں جانچ کی۔
اے سی کوچ ایم ون سے دھواں اٹھ رہاتھا، جانچ میں معلوم ہواکہ کسان یونین کے قومی نائب صدر کشل پال آریہ نے انگیٹھی جلائی تھی جس کے سبب ٹرین میں آگ لگ گئی تھی، ٹرین کے اے سی کوچ ایم ون میں کسان یونین کے رہنما کے علاوہ تنظیم سے وابستہ تقریباً ڈیڑھ سو لوگوں کے ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔اس دوران کسان یونین یوتھ بریگیڈ کے صدر گورو ٹکیت بھی ٹرین کے کوچ میں ملے۔