جکارتہ، 18 جنوری (یو این آئی) انڈونیشیا کے مشرقی صوبہ پاپوا میں جمعرات کے روز 5.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
یہ اطلاع ملک کی موسمیاتی اور جیو فزیکل ایجنسی نے دی۔
ایجنسی نے اپنی ریلیز میں بتایا کہ زلزلہ جمعرات کے روز جکارتہ کے وقت کے مطابق 01:29 بجے آیا۔
بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز کیروم ریجنسی سے 46 کلومیٹر جنوب مغرب میں سطح زمین سے 62 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ تاہم، اس سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
صوبائی ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار ولیم مینڈیری کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
انڈونیشیا جزیروں کا ملک ہے جو “بحرالکاہل کا رنگ آف فائر” کہلانے والے زلزلہ زدہ علاقے پر واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں سے دوچار ہوتا ہے۔