لکھنؤ: حسن گنج تھانہ علاقہ واقع نیو حیدرآباد کے فائر شالی مار اویل اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر جمعہ کی شام آگ لگ گئی۔ اپارٹمنٹ کے نمبر 501 میں آگ لگنے سے چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔
جسے دیکھ کر لوگ شور مچاتے باہر نکلے۔ جائے واقعہ پر پہنچی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ غنیمت رہی کہ وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سی ایف او (چیف فائر افسر) منگیش کمار کے مطابق کنٹرول روم پر فائر شالیمار اویل میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ حضرت گنج فائر اسٹیشن سے دو گاڑیاں جائے وقوعہ کیلئے روانہ کی گئیں۔ حضرت گنج ایف ایس او رام کمار راوت نے بتایا کہ وہ ٹیم کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے۔ تب پایا کہ اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل پر بنے فلیٹ نمبر 501 میں آگ لگی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ فلیٹ مالک پربھو نارائن دت و ان کے کنبہ کو بحفاظت باہر نکالا گیا اس کے بعد اپارٹمنٹ میں رہنے والے لوگوں کو جائے حادثہ سے ہٹایا گیا۔ دھواں کافی اٹھ رہا تھا دھویں سے بچتے ہوئے اندر جاکر دیکھا تو بیڈ و گدے میں کھڑکی ودروازے میں آگ لگی تھی۔
فوراً حوز پائپ پھیلا کر آگ پر قابو پایا گیا۔ ایف ایس او نے بتایا کہ پہلی نظر میں معلوم ہوتا ہے کہ فلیٹ میں ہیٹر جل رہا تھا جس کی اسپارکنگ سے ااگ لگ گئی۔
آگ لگنے کے وقت سبھی لوگ دوسرے کمرے میں تھے، دھواں اٹھنے کے بعد آگ کے بارے میںپتہ چلا۔ اس آگ میں گدے، بیڈ، کھڑکی ، دروازے سمیت دیگر سامان جل کرخاکسترہو گیا۔ کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔