صدرجمہوریہ دروپدیمرمو آج نئی دلی میں 19 غیرمعمولی بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2024 عطاکریں گی۔ یہ ایوارڈ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 19 منتخب بچوں کو فن اورثقافت، شجاعت، اختراع، سماجی خدمت اور کھیلوں کے شعبے میں، اُن کی غیرمعمولی کامیابیوںکیلئے دیئے جائیں گے۔
امنگوں والے دو ضلعوں سمیت 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظامعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ایوارڈ یافتگان میں 9 لڑکے اور دس لڑکیاں شامل ہیں۔ خواتیناور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی اور خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزیرمملکتMunjpara مہندربھائی ایوارڈ تقریب کی صدارت کریں گے۔ پانچ سے اٹھارہ سال کی عمر کےبچوں کو یہ ایوارڈس دیئے جاتے ہیں۔
وزیراعظم نریندرمودیپردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ کل بات چیت کریں گے۔ایوارڈ حاصل کرنے والے بچے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔
قومی سطح پر بچوں کو دیا جانے والا یہ اعزاز ملک بھر کے دیگر بچوں کو حوصلہ اور تحریکفراہم کرتا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب نوجوان اذہان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایاجاتا ہے اور قومی سطح پر اُن کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جاتاہے تو اِس سے لامحدود امکاناتپیدا ہوتے ہیں۔
ایوارڈ تقریب سےقبل راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں نے آکاشوانی نیوز سے بات کی۔