صیہونی قیدیوں کے خاندان والوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی قیدیوں کے گھر والوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع غزہ روڈ پر نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کرکے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
ر پورٹ کے مطابق بعض مظاہرین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دینا چاہتے تھےلیکن اسرائیلی پولیس نے روڈ بند کردیا ہے۔ مظاہرین، اسرائیلی قیدیوں کی آزادی کی غرض سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کےلئے فورا سمجھوتے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل غزہ کے اطراف کی کالونیوں میں رہنے والے سیکڑوں صیہونیوں نے جو استقامت کے حملوں کے نتیجے میں اس علاقے سے بھاگ گئے ہیں، بیت المقدس میں احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔
صیہونی آباد کار کابینہ بالخصوص غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین، اپنی حالت پر حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہ دیئے جانے کی بھی مذمت کی۔