لکھنؤ: جعلی دستاویز لگاکر آئی سی آئی سی آئی بینک سے قریب 50.4 کروڑ کا لون لے کر ہڑپنے والے شاطر رودرانش پانڈے کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گڑمبا علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم گورکھپور کے تھانہ شاہ پور کے درج جعلسازی کے دو معاملوںمیں فرارتھا۔
پولیس جعلسازی میں اس کی ماں سمیت دیگر ملزموں کے کردار کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ اے ڈی جی امیتابھ یش نے بتایا کہ تھانا شاہ پور میں جعلسازی کےدو مقدموں میں فرار اہم ملزم لکھنؤ میںہیں۔ اس اطلاع پر ایس ٹی ایف نے اسپورٹ کالج کےپاس سے رودرانش پانڈے باشندہ گرین ویلی راپتی نگر شاہ پور کو پکڑا گیاہے۔ ملزم رودرانش ، والد کے نام سے الگ الگ پن کارڈ یوم پیدائش کے جعلی پین کارڈ اور جعلی آدھار کارڈ ملے ہیں۔
اے ڈی جی نے بتایا کہ گورکھپور کے میڈیکل روڈ وقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے ریجنل ہیڈ آشوتوش مشرا نے ریاض ، شاہ رخ ، رودرانش پانڈے، ارچنا پانڈے سمیت دیگر کےخلاف شکایت کی تھی۔
بتایا تھا کہ قرض لینے والے ریاض اور معاون قرض لینے والے شاہ رخ نے اگست میں بالا جی پورم راپتی میںمکان اور 3355 اسکوائر فٹ پلاٹ کو یرغمال بناکر 45.2 کروڑ کا لون لیاتھا۔ درخواست دینے کےو قت ریاض نے خود کو درخواست دینےکے دوران ریاض نے خود کو میسرس ریاض انٹرپرائزیز کا مالک اور شاہ رخ کو کیئر ٹیکر دکھایاتھا ریاض انٹرپرائزیز فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو فوڈ اناج کی سپلائی کا کام کرتی تھی۔
تین قسط دینے کے بعد ملزم نے قسط دینا بند کردی۔ قرض کی وصولی کیلئے ٹیم اس پتہ پر پہنچی تو وہاں تالا ملا۔ پڑوسیوں نے بتایا کہ یہاں ریاض کا کوئی مکان نہیں ہے۔ مکان مالک نےاس مکان کو کرایہ پر دیاتھا۔ بینک نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ قرض کی پیروی ایک دیگر آئی سی آئی سی آئی بینک کےلون ہولڈر ارچنا پانڈے اور رودرانش پانڈے باشندہ بستی نے کی تھی۔ ریاض کے پتہ پر تصدیق کے دوران ایک شخص موجود تھا۔
فوٹو سے اس کی پہچان رودرانش کے طور پر کی گئی جس جائیداد پر ریاض نے لون پاس کرایا تھاوہ رودرانش کے والد راجیش پانڈے کے نام پر ملی۔ ریاض کے نام پر کھولے گئے بینک کےکھاتے میں لون کی رقم ٹرانسفر ہونے کے ایک ہفتہ کے اندر رودرانش کی ماں ارچنا کے کینرا بینک کھاتے میں ٹرانسفر ہوگئی تھی۔ لون کے دوران ریاض نے پن کارڈ اور آدھار کارڈ بھی جعلی لگایاتھا۔ جس کے بعد ریجنل ہیڈ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
اے ڈی جی نے بتایا کہ ارچنا اور رودرانش پر جعلسازی کے الزام کی جانچ میں پتہ چلا کہ بیٹے نے لون کی رقم ہڑپنے کیلئے جعلی پین اور آدھار کی مدد سے کھاتا کھول کر مہاکال انٹر پرائزیز کے نام سے دو کروڑ کا قرض لیاتھا۔ قرض کی رقم ادا نہ ہونے پر جانچ کی گئی تو دستاویز جعلی ملے۔ جس کے بعد ملزموں پر جنوری کے پہلے ہفتہ میں جعلسازی سمیت سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
یہ ہوا برآمد
پولیس نے ملزم رودرانش کے پاس سے جعلی 9 آدھار، دس پین کارڈ، 6 اے ٹی ایم ، 25 چیک بک، 9 مہریں، 8 موبائل، 2 پاس بک، 4 پین ڈرائیو اور لیپ ٹاپ ، ڈی ایل ، وکیل کا جعلی آئی ڈی کارڈ اور ایک لگژری کار برآمد کی ہے۔