کانپور: جاجمئو تھانہ علاقہ کے غلہ گودام واقع نبی کریم مسجد میں عشاء کی نمازپڑھ رہے نمازی کا ایک نوجوان نے موبائل چوری کرلیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہورہاہے، جاجمئو کے ڈیفنس کالونی میں واقع سوان ٹاور کے رہنے والے فیضان عشاءکی نماز پڑھنے غلہ گودام واقع نبی کریم مسجد گئے،
نماز پڑھنے کے دوران ہی ایک نوجوان مسجد کے اندر داخل ہوا اور فیضان کا موبائل اور جیکٹ لے کر فرار ہوگیا پوری واردات سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد لوگوںنے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
مسجد کے امام مولانا پرویز احمد نے بتایاکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چوری کرنے والے نوجوان کے گھر کی معلومات ہونے پر وہاں گئے،جس کے بعد اس نوجوان نے موبائل واپس کردیا اور مستقبل میں ایسی غلطی نہیں کرے گا،
معافی مانگنے پر نوجوان کو چھوڑدیا گیا۔ لیکن پولیس کو معلوم ہونے پر اس کو پکڑ کرکے متعلقہ عدالت کے سامنے پیش کرکے جیل روانہ کردیاگیا۔ مسجد چوری کرنے والے کو سزا ملنا یقینی ہے۔