سیول (اے ایف پی )سیمسنگ الکٹرانکس کو سالانہ بنیا د پر مسلسل دوسری سہ ماہی میں اپنے منا فع میں کمی آنے کا اندیشہ ہے کمپنی نے اندازہ لگایاہے کہ بین الا قوامی سطح پر اسمارٹ فون کی فروخت میں گراوٹ کے سبب اس کا رواں سال کی پہلی سہ ماہی کا منا فع ۸۴۰۰؍ارب وان (۹۶ء۷؍ارب ڈالر)رہے گا ۔دنیا کی سب سے بڑی مو بائل فون کمپنی کے لئے منافع کا اند ازہ بازار امید وں کے مطابق ہے ۔اندازہ لگایا گیا تھاکہ کمپنی کا منافع جنوری ۔مارچ کے دوران ۸۱۴۰؍ارب سے ۸۶۳۰وان کے درمیان رہے گا ۔ہنڈئی سکیوریٹیز کے تجزیہ نگا ر ینگ پارک نے کہاکہ کاروباری منافع میں مسلسل دو سہ ماہیو ں میں گراوٹ آئی ہے ۔کیونکہ اسمارٹ فون شعبے میں منا فع مار جن کم ہورہاہے حالانکہ یہ اعدادو شمار گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے ۰۸ء۱فیصد اونچا ہے ۔لیکن گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے یہ ۳ء ۴فیصد کم ہے ۔کمپنی اپنی
پہلی سہ ماہی کی فروخت کاروبار کا اعلان اس ماہ کے آخر میںکر ے گی ۔