لکھنؤ: ریکی کرکے بند دکانوں کو کنگھالنے والے شاطر چور کو مڑیاؤں پولیس نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری کے زیور وموبائل فون برآمد ہوا ہے۔ مڑیاؤں انسپکٹر شیوا نندمشرا کے مطابق ٹھاکر گنج باشندہ روہت کوری کو(۲۰) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
روہت سبزی فروش کرتا ہے وہ اپنے بھائی رشی کوری وساتھیوں کے ساتھ مل کر چوری کی ورادات انجام دیتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ ڈیڑھ ماہ پہلے ایک دکان کو نشانہ بناتے ہوئے چوری کی واردات کو انجام دیا تھاجس میں اس کے حصہ میںص ۲۰ ہزار روپئے آئے تھے۔
انسپکٹر نے بتایاکہ چوری کے اس معاملے میں دیگر پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔