ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 4 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق ایرانی عدلیہ نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے مجرموں کو پھانسی دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پھانسی پانے والے مذکورہ 4 مجرمان پر ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ان مجرموں نے اسرائیلی ایجنسی موساد سے بیرونِ ملک تربیت حاصل کی تھی۔
یہ مجرمان عراقی کردستان کے راستے سے ایران میں داخل ہوئے اور صوبے اصفہان میں وزارتِ دفاع کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
چاروں مجرمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کیے جانے کے بعد ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔