لکھنؤ: رحیم آباد تھانہ حلقہ کے گاؤں جمولیا کےکسان راجیش کا تھار سے کچل کر قتل کیا گیا تھا۔ یہ انکشاف رحیم آباد پولیس نے دوشنبہ کو دوملزمین کرن اور راہل کو گرفتار کرکے کیاہے۔
دونوںکو جیل بھیج دیاگیا ہے۔ ادھر اس معاملے میں شامل دیگر ملزمین کو گرفتار کرنے کے مطالبہ کےسلسلہ میں والد جگدیو جائے حادثے پر پانچ دن سے دھرنے پر بیٹھے ہوئےہیں۔
سسپن باشندہ کرن اور گوسوا باشندہ راہل نے قبول کیا کہ ان لوگوں نے پرانی رنجش میں بدھ کو تھار گاڑی سے کچل کر راجیش کاقتل کیا تھا۔ راجیش کے والد جگدیو نے 6 لوگوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے تھار گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔
پولیس کئی نکات پر ابھی تفتیش کررہی ہے۔ والد جگدیو کاکہنا ہےکہ ان کے اکلوتے بیٹے راجیش کا قتل منظم سازش کے تحت کیاگیا ہے۔ تھار گاڑی میں کئی لوگ آئے تھے۔ ملزمین کے کنبہ اس معاملے میں ان لوگوں پر اس معاملے میں صلح کرنے کےلئے دباؤ بنارہے ہیں۔