بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے صدر دروپدی مرمو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ سال ہندوستان کے لیے تاریخی کامیابیوں سے بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے خواتین کے ریزرویشن قانون کو نافذ کرنے پر ارکان پارلیمنٹ کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے، چندریان-3 کی کامیابی اور رام مندر کی تعمیر کے خواب کی تکمیل کا ذکر کیا۔
جیسے ہی صدر جمہوریہ نے رام مندر کا تذکرہ کیا، وہاں موجود ممبران پارلیمنٹ نے انہیں میز تھپتھپا کر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کی خواہش صدیوں سے تھی جو اس سال پوری ہو گئی ہے۔ صدر کے مطابق غلامی کے دور میں بنائے گئے قوانین اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین طلاق کے برے رواج کو ختم کرنے کے لیے سخت قانونی انتظامات کیے ہیں۔
"हमारी सेनाएं आज 'जैसे को तैसा' की नीति के साथ जवाब दे रही हैं"
➡️संसद में अपने अभिभाषण के दौरान राष्ट्रपति द्रौपदी मुर्मू ने कहा#DroupadiMurmu | Droupadi Murmu | #BudgetSession | Budget Session pic.twitter.com/1U3y5mRBHv
— Jantantra Tv (@JantantraTv) January 31, 2024