رانچی، یکم فروری (یواین آئی) جھارکھنڈ میں زمین گھپلے کے معاملے میں بدھ کو سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد رانچی میں ای ڈی کے زونل دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
گرفتاری کے بعد مسٹر سورین کو کل رات رانچی کے ہنو میں ای ڈی کے زونل دفتر میں رکھا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح سی آر پی ایف کے اہلکار دو بسوں میں سوار ہو کر ای ڈی کے دفتر پہنچے۔
جھارکھنڈ پولس کے اہلکاروں نے بھی ای ڈی کے دفتر کے سامنے کیمپ لگایا ہے۔ ای ڈی آفس کے باہر واٹر کینن، وجرا گاڑی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
کچھ قبائلی تنظیموں کی جانب سے آج جھارکھنڈ بند کی اطلاع پر پولیس نے یہاں ٹھوس انتظامات کیے ہیں۔
دوسری جانب ای ڈی آج سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو عدالت میں پیش کرے گی اور پوچھ گچھ کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی مانگ کرے گی۔