شملہ، 02 فروری (یو این آئی) ہماچل پردیش میں راشن کارڈ کو آدھار نمبر کے ساتھ جوڑنے اور راشن کارڈ کو ای-کے وائی سی اور موبائل نمبر سے اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ 29 فروری تک بڑھا دی گئی ہے ۔
محکمہ خوراک ورسد اور امور صارفین کے ترجمان نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ان صارفین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی معلومات کا اندراج یا اپ ڈیٹ نہیں کرایا ہے ۔
عوامی تقسیم کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے صارفین کے آدھار نمبر کو راشن کارڈ سے جوڑا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر 29 فروری تک آدھار کو لنک نہیں کیا گیا تو راشن کارڈ بلاک کر دیا جائے گا اور رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی اسے بحال کیا جائے گا۔ای-
کے وائی سی کے ذریعے یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ کارڈ میں نام، تاریخ پیدائش اور جنس وہی ہے جو خاندان کے افراد کے یو آئی ڈی کارڈ میں درج ہے ۔ صارف نزدیکی فیئر پرائس کی دکان پر جا کر KYC کروا سکتا ہے ۔
صارفین آفیشل لنک پر ‘اپ ڈیٹ موبائل نمبر’ پر کلک کرکے اپنا موبائل نمبر بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔