انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں مقاومتی تنظیموں کے خلاف امریکی حملے قابل مذمت ہیں۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں مقاومتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے حملے نہایت ہی مذمت کے قابل ہیں۔









