لکھنؤ: پارا تھانہ علاقہ میں اتوار کو ناجائز طور سے اسمگلنگ کیلئے ڈی سی ایم سے لے جائے جارہے 445 گتوں میں سے 40.20 لیٹر ناجائز شراب پولیس نے پکڑی ہے۔ برآمد شراب کی قیمت تقریباً 37 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھر پکڑ کے دوران ٹیم نے ڈی سی ایم ٹرک کو تو اپنے قبضہ میں لے لیا لیکن اس میں موجود اسمگلر فرار ہوگئے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اسمگلر یہ شراب ہریانہ سے دیگر ممنوع ریاستوں میں سپلائی کرنے کیلئے جارہے تھے۔
ڈی سی پی مغرب راہل راج نے بتایا کہ تھانہ پارا پولیس ٹیم نے کل 645 گتوں میں 40.5720 لیٹر ناجائز شراب کو محکمہ ایکسائز کی ٹیم کی مدد سے پکڑا ہے۔
چھان بین میں یہ سامنے آیا کہ ملزموں نے چنڈی گڑھ میں بنی شراب میں فرضی بار کوڈ لگا رہاتھا۔ پوری کھیپ کی قیمت تقریباً 37 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ڈی سی ایم کی تلاش میں فرضی انوائس بل ، ٹیکس انوائس، ای – وے بل برآمد کیاگیا جو ہریانہ سے کولکاتا کیلئے بنے 200 نامیاتی کمپوسٹ بیگ پر جاری ہے۔
شراب کی برآمدگی ایس پی پٹرول پمپ کے پاس بھروسہ موڑ پارا سے کی گئی ہے۔
فرار ملزموں کی تلاش پولیس کر رہی ہے۔ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ برآمدگی کے دوران اس علاقہ کے سیکٹر 10 کے ایکسائز انسپکٹر اکھلیش گپتا بھی موقع پر پہنچے اور ناجائز شراب سے جڑے کئی معاملوں میں ضروری محکمہ جاتی کارروائی کو کرنے میں لوکل پولیس ٹیم کی مدد کی۔