لکھنؤ: آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے کے بڑا گائوں انڈر پاس کے پاس سروس لین پر مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو سامنے سے ٹکر مار دی۔ گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار کار کی چھت پر جاکر گرا۔
کار ڈرائیور تقریباً 50 میٹر تک کھینچا چلاگیا۔ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار سنگین طور سے زخمی ہوگیا جبکہ کار سوار موقع پر ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے ٹرامہ سینٹر میں بھرتی کرایاہے۔ جہاں اس کا علاج چل رہاہے۔
انائو کے اوراس باشندہ آمین زری کا کاروبار کرتاہے۔ بڑے بھائی موحید کے مطابق اتوار کی صبح 7 بجے آمین موٹر سائیکل سے سامان لے کر لکھنؤ آگیاتھا۔ دوپہر بعد گھر واپس آرہاتھا۔ تبھی لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے کی سروس لین پر بڑا گائوں انڈر پاس کے پاس مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار کار نے سامنے سے ٹکر ماردی۔ آمین ہیلمٹ لگائے ہوئےتھے۔
آمین کے کنبہ میں بیوی زینب، بیٹے عامر اور ایوب ہیں۔ چشم دیدوں کے مطابق ٹکر اتنی زور دار تھی کہ آمین اچھل کر کار کی چھت پر جاکر گرا۔ اس کے بعد کار ڈرائیور نے کار کی رفتار بڑھاتے ہوئے 50 میٹر تک کھینچتا چلاگیا۔ گائوں والوں نے بتایا کہ کارمیں 4 نوجوان سوار تھے جو شراب کے نشہ میں تھے۔
ان کو روکے جانے پر موقع پر ہی کار چھوڑ کر دھمکی دیتے ہوئے پیدل بھاگ گیا۔ نکلے گائوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے سنگین طور سے زخمی نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعہ ٹرامہ سینٹر میں بھرتی کرایا جہاں اس کا علاج چل رہاہے۔