نئی دہلی 5 فروری ( یو این آئی ) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے میڈیا کو ’مودی متر‘بتاتے ہوئے ان پر سچ چھپانے کا الزام لگایا اور کہا کہ ملک کو سچ بتانے کے لیے ستیہ گرہ کرنا پڑے گا۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’مودی کے ’میڈیا متر‘ آپ کو کبھی ملک کے بارے میں سچ نہیں بتائیں گے، اب ہمیں ملک کو سچ بتانے کے لیے ستیہ گرہ کرنا پڑے گا۔‘‘
انہوں نے کہا “مودی حکومت نے کارکنوں کو کنٹریکٹ پر رکھنے کے رجحان کو بڑھاوا دیا ہے۔ سال 2011 تک صرف 28 فیصد فیکٹریوں میں کنٹریکٹ ورکرز کام کرتے تھے اور 2020 تک یہ تعداد بڑھ کر 98 فیصد ہو گئی۔
کنٹریکٹ پر رکھے جانے سے ہر ورکر کو کل میں نے اپنا مائیک سیدھا ٹریڈ یونین کے اپنے بھائی کو دیا۔ تنخواہ دار مزدوروں میں سے بھی آدھے سے زیادہ کام معمول کے اوقات سے زیادہ کام کرتے ہیں، انہیں نہ تو پی ایف ملتا ہے اور نہ ہی پنشن، اس لیے آج ہر کارکن کو اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل تاریک دکھاےی دے رہا ہے۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا ’’کانگریس ہندوستان بنانے والے ان کارکنوں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور بی جے پی انہیں مٹھی بھر طاقتور لوگوں کا غلام ۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا ان کارکنوں کی آواز بننے اور انہیں ان کے حقوق اور انصاف دلانے کا ایک ذریعہ ہے۔”