لکھنؤ: یوپی پولیس ریڈیو کیڈر میں معاون آپریٹر (اسسٹنٹ آپریٹر)کے عہدے کے لئے منعقدہ آن لائن بھرتی امتحان میں بھی سالور گینگ نے نقب زنی لگادی۔ موٹی رقم لے کر دور دراز میں بیٹھے گروہ کےاراکین نے ریموٹ ایکسس سافٹ ویئر کے ذریعہ سوالات حل کئے۔ اس اطلاع پر اسپیشل ٹاسک فورس نے باغپت سے سرغنہ سمیت 12 لوگوںکو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ملزموںکےپاس سے تین لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ، کمپیوٹر، آٹھ موبائل، اسکرین شارٹ، آٹھ ایڈمکٹ کارڈ برآمد کئے ہیں۔ اترپردیش پولیس کی آن لائن کمپیوٹر آپریٹر بھرتی امتحان میں ایس ٹی ایف کی پہلے سے نظر تھی۔ بھرتی امتھان میں امیدواروں سے پیپر حل کرانے کے نام پر روپئے کمانے کے مقصد سے غازی آباد کےدوہائی میں ودھان پبلک اسکول میں قریب 250 کمپیوٹر سسٹم کی لیب تیار کی۔
کمپیوٹر ہینگنگ ایکسپرٹ پلول ہریانہ باشندہ رام چوہان نے رچت چودھری کے کہنے پر لیب میںآکر 28جنوری 2024 کو ایک سسٹم پر کچھ سافٹ ویئر (اینی ڈیسک، نوڈ، جے ایس ، پائتھان لانچر)انسٹال کرکے اس سسٹم کو ماسٹر سسٹم بنایاجس سے جب ضرورت ہوتب لیب میں موجود دیگر سسٹموںکو اس ماسٹر سسٹم کے ذریعہ جوڑکر ان کا ریموٹ ایکسل لے سکیں اور ماسٹر سسٹم کو لیب میں موجود اپنے معاونین کی مدد سے الگ رکھا گیا۔
جس سے کسی امیدوار کو امتحان کے وقت یہ سسٹم الاٹ نہ ہو۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی لیب میںموجود اپنے معاونین کے ذریعہ سے کہیں بھی بیٹھ کر روی لیب میں موجود ماسٹر سسٹم کو سافٹ ویئر کے ذریعہ سے اپنے سسٹم پر لے کر جن امیدواروں سے پیسے لے کر پیپر حل کرنے کی بات طے ہوتی تھی ان کے امتحانی مراکز پر الاٹ سسٹموں کے ایکسل لے لیتا تھا۔
اس کو اپنے دیگر ساتھی جو پیپر حل کرنے میں ایکسپرٹ تھے ان کے سسٹم پر بھیج دیتا تھا۔ جس سے مرکز پر موجود امیدوار کے سسٹم کا پورا ایکسس ان کے پاس پہنچ جاتا تھا۔ یہ سوال نامہ اپنے سسٹم سے حل کرتے تھے۔ امیدوار صرف بیٹھ کر ماؤس ہلاتا رہتا تھا۔ یہ لوگ ہر ایک امیدوار سے چار سے پانچ لاکھ روپئے اس کام کےلئے لیتے تھے۔
رام چوہان ایک امیدوار کی اسکرین شیئر کرنے کےلئے 50ہزار روپئے لیتا تھا۔ اے ڈی جی ایس ٹی ایف امیتابھ یش نے بتایاکہ سسٹم ہیک کرنے اور سالور بیٹھاکر امتحان کرانے والے گروہ کے سرگرم ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کی جانچ شروع کی گئی تو پتہ چلاکہ باغپت کے بڑوت کی آواس وکاس کالونی میںواقع انل کمار کے مکان نمبر 2سی /124/4/5میں کچھ لوگ کرائے پر کمرہ لے کر اسسٹنٹ آپریٹر کے امتحان میں سسٹم ہیک کرکے امیدواروں سے موٹی رقم لے کر سوال نامہ حل کررہے ہیں۔
ایس ٹی ایف کی ٹیم نے موقع سے ہی تین لوگوںکو گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ یہ لوگ 7فروری 2024کو اترپردیش پولیس میں اسسٹنٹ آپریٹر کےا متحان میںامیدواروں کے کمپیوٹر کی اسکرین شیئر کرکے یہیں سے پیپر حل کررہے تھے۔
پوچھ گچھ میں پتہ چلاکہ رچت چودھری کے ذریعہ بجیندر فوجی باشندہ شاملی کے کہنے پر ودھان پبلک اسکول دوہائی غازی آباد میں واقع لیب کو فرضی طریقہ سے اپنے نام سے اپلائی کرکے امتحان کرانے کےلئے مراکز الاٹ کرارکھے ہیں۔ جہاں سے اپنے دیگر ساتھیوں کی مددسے یہ لوگ آن لائن امتحان ہیکنگ کا کام کرتے ہیںجس کےبعد ایس ٹی ایف نے امتحانی مرکز پہنچ کر سات امیدواروں اور لیب کے معاونین رجنیش کمار اور اشونی کمار کو پکڑلیا۔
ملزموں کے خلاف جعلی دستاویز کی بنیاد پر جعلسازی، آئی ٹی ایکٹ اور عوامی امتحان ایکٹ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ پکڑے گئے ملزموں میں سرغنہ رچت چودھری باشندہ شاملی، سالور کرم ویر، معاون دان ویرباشندہ باغپت ، رجنیش کمار باشندہ بہار، اشونی باشندہ مظفر نگر، امیدوار انل کمار باشندہ آگرہ، اچھے تور ، منیش سروہا، آلوک چوہان باشندہ باغپت، دھرمیندر ، لوکیش کمار باشندہ متھرااور آریہ دیپ تومر باشندہ باغپت ہیں۔