متحدہ عرب امارات کی سات میں سے چھ ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ ابوظبی کے کئی علاقوں میں اولے بھی پڑے۔









