بنکاک: تھائی لینڈ میں آلودگی میں خطرناک اضافے کے بعد ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک اور آس پاس کے صوبوں میں آلودگی کی سطح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی جس نے حکومت کو غیرمعمولی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔









