ایک حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی لوگوں کا خیال ہے کہ دوبارہ امریکی صدر بننے کے لیے جو بائیڈن کی عمر بہت زیادہ ہے۔حال ہی میں خصوصی وکیل رابرٹ ہر نے اپنی رپورٹ میں جو بائیڈن کو ’نیک خیالات کا مالک کمزور یادداشت والا بزرگ‘ قرار دیا تھاجس کے بعد اب امریکی میڈیا کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں 59 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی ہی امریکی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے حساب سے عمر بہت زیادہ ہے۔









