لکھنؤ: رحیم آباد کے گہدیو گاؤں میں بیٹے نے چاقو سے گلا ریت کر ماں کا قتل کر دیا۔ بیٹے نے ماں کے ساتھ والد سے بھی مارپیٹ کی تھی جس کے بعد والد دوسرے بیٹے کے ساتھ اس کے گھر چلے گئے تھے۔
ماں گھر میں رک گئی ، گھر میں اکیلی ماں پر بیٹے نے زمین اور سواتین لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا انکار کرنے پر بیٹے نے پہلے اینٹ سے ماں کے سر پر حملہ کیا پھر چاقو سے گلا ریت کر اس کا قتل کر دیا۔خاتون کی چیخ وپکار سن کر پڑوسی اور کنبہ والے مدد کیلئے پہنچے، جنہوں نے قاتل بیٹے کو پکڑ کر پیٹا اور پولیس کو اطلاع دی۔ رحیم آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
انسپکٹر رحیم آباد کے مطابق گہدیو باشندہ جمیل نے کچھ دن قبل زمین فروخت کی تھی۔ جس سے تقریباً سو اتین لاکھ روپئے ملے تھے۔ جمیل نے بیوی ممتاز کے ساتھ زمین فروخت کر کے ملے روپئے بیٹے خلیل، شانو اور صفیان کے درمیان برابر سے تقسیم کرنے کی بات کہی تھی ، خلیل کو یہ بات پسند نہیں تھی اس نے والدین پر تقریباً ڈیڑھ بیگھا زمین اور پورے رقم اسے دینے کا دباؤ بنایا۔ جمیل کے مطابق دوسرا بیٹا صوفیا اور شانو کنبہ کے ساتھ الگ رہتے ہیں۔
گھر میں صرف ان کے ساتھ صرف خلیل ہی رہتا تھا۔ ایسے میں وہ کہہ رہا تھا کہ پورےروپئے اور زمین اس کو ہی ملنا چاہئے۔ جمعرات کی رات تقریباً دس بجے خلیل نے پھر سے زمین اور روپئے دینے کیلئے والد سے کہا اس کے منع کرنے پر بیٹے نے مارپیٹ شروع کر دی بچاؤ کرنے پر ماں ممتاز کو بھی پیٹ دیا۔
تنازع بڑھتا دیکھ کر پڑوسیوں نے صفیان کو اطلاع دی تھی وہ والدین کو بچانے کیلئے گھر پہنچا اور بھائی خلیل کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزم نے بھائی پر بھی حملہ کر دیا۔ جھگڑا بڑھتے دیکھ کر جمیل کو لے کر چلا گیا۔ جمیل نے بیوی ممتاز سے بیٹے صفیان کے گھر چلنے کیلئے کہا جس کیلئے وہ تیار نہیں ہوئی۔ ممتاز نے کہا کہ وہ خلیل کو سمجھا بجھا کر خاموش کر دے گی۔ اس لئے وہ گھر میں ہی رک گئی۔ والد کے جانے پر بھی خلیل کا غصہ کم نہیں ہوا۔
ممتاز نے سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اس پر زمین اور روپئے دینے کا دباؤ بناتا رہا۔ کئی بار کہنے پر بھی ممتاز بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کرتی رہی۔ اس بات سے ناراض ہو کر ملزم نے پہلے تو اینٹ سے ماں کے سر پر کئی حملے کئے خون سے لتھ پتھ ممتاز فرش پر گر پڑی۔
بیٹے سے بچنے کیلئے وہ شور مچانے لگی اس کے بعد بھی خلیل خاموش نہیں ہوا اس نے سبزی کاٹنے والے چاقوسے ماں کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔ شور ہونے پر پڑوسی گھر میں داخل ہوئے جہاں سے ممتاز کی خون سے لتھ پتھ لاش پڑی ملی۔
اطلاع ملنے پر والد جمیل بیٹے شانو اور صفیان بھی آگئے جنہیں دیکھ کر خلیل بھاگنے لگا ماں کاقتل کرنے کے اندیشہ میں گاؤں والوں نے ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیااور خلیل کی مشتعل گاؤں والوں نے پٹائی کر دی۔ انسپکٹر رحیم آباد نے بتایا کہ شانو کی تحریر پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خلیل کو گرفتار کیا گیا ہے۔