حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے خطے میں صیہونی حکومت کے جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعہ کے روز حزب اللہ کے شہید کمانڈروں کی برسی کے موقع پر امریکہ کی طرف سے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت بشمول اس حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بہنے والے خون کے ہر قطرے کی ذمہ دار امریکی حکومت ہے اور صیہونی صرف آلۂ کار ہیں۔









