موغادیشو: امریکا صومالیہ میں 5 فوجی اڈے قائم کرے گا۔ صومالی امور دفاع اور امریکی سفارت خانے کے درمیان اس سلسلے میں ایک معائدہ طے پا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی صدر حسن شیخ محمود اور نائب امریکی وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی فی نے معاہدے پر دستخظ کیے۔
معاہدے میں طے ہوا کہ صومالیہ میں الشباب کے خلاف جنگ میں استعمال کیلیے امریکا 5 فوجی اڈے قائم کرے گا جہاں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ صومالیہ فوجیوں کی تربیت کا بھی امکان موجود ہوگا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکا نے اڈے قائم کرنے کا فیصلہ افریقی یونین مشن کے صومالیہ سے انخلا کے فورا بعد کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سال 2007 سے متواتر صومالیہ اور دیگر افریقی ممالک کو الشباب کے حملوں کا سامنا ہے جس کیلیے امریکا اس تنظِم کے خلاف صومالیہ کو عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔