نیویارک: امریکا میں بوسٹن لوگن ایئر پورٹ پر مسافر کے سامان سے بندروں کی پرانی باقیات اور ڈھانچے برآمد کرلیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر افریقی ملک کانگو سے واپس آیا تھا جس نے دعوی کیا کہ اس کے سامان میں مچھلیوں کی باقیات ہیں تاہم ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی کے کتے نے اس کے سامان میں مشکوک چیز کی نشاندہی کی۔









