لکھنؤ: دوبگا تھانہ علاقہ میں واقع کثیر منزلہ عمارت میں اتوار کو صبح سویرے داخل ہورہے نوجوان کو روکنے پر سکیورٹی گارڈ سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے دوران گارڈ کے بندوق سے چلی گولی نوجوان کے پیٹ میں گھس گئی۔ تحفظ میں بھاگ رہے نوجوان کو گولی لگنے سے لہولہان زخمی حالت میں سڑک کےکنارے گر گیا۔
پولیس کو ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے علاج کیلئے ٹرامہ سینٹر پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہونے کی تصدیق کردی۔ دوبگا انسپکٹر ابھینو کمار ورما کے مطابق کوڑا چوراہا واقع نجی کمپنی کے ذریعہ بنائی گئی کثیر منزلہ عمارت ہے۔ اسی عمارت کے پاس گذشتہ رات راہگیروں کے ذریعہ اطلاع ملی کہ جیہٹا مال روڈ کے کنارے ایکسیڈنٹ کے بعد ایک نوجوان زخمی حالت میں پڑا ہواہے۔
جس پر پولیس کو بھیج کر زخمی نوجوان کو علاج کیلئے ٹرامہ سینٹر بھیجاگیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کی گولی لگنے سے موت ہونے کی تصدیق کردی۔ جانچ میں نوجوان کی پہچان شاہ پور بھمرولی گائوں باشندہ 22 سالہ امن کے طور پر ہوئی ہے۔ امن اپنے بھائی سمیر و ماں کے ساتھ شاہ پور بھمرولی میں رہ کر پلمبر کا کام کرتاتھا۔
بڑا بھائی سمیر محکمہ آبپاشی میں کام کرتاہے۔ وہیں کثیر منزلہ عمارت میں مال کے تھاور گرام پنچایت کے بروا گائوں باشندہ کملیش سکیورٹی گارڈ ہے۔ جس نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ گذشتہ رات بھمرولی گائوں باشندہ امن عمارت میں زبردستی چوری کرنے کی نیت سے داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا جسے میں نے روکنے کی کوشش کی تنازع کرنے لگا۔ تنازع کے دوران گارڈ کی ڈبل بیرل بندوق سے چلی گولی نوجوان کے پیٹ میں لگ گئی۔
تحفظ کیلئے بھاگا زخمی حالت میں امن سڑک کے کنارے گر کر بدحواس ہوگیا۔ جہاں ایکسیڈنٹ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے اسے ٹرامہ سینٹر بھیج دیاتھا۔ انسپکٹر نے بتایا کہ گولی چلنے کے بعد ڈرا ہوا سکیورٹی گارڈ کملیش ایم سی سکسینہ چوراہا واقع کے رہنےو الے ادے کے گھر پر اپنی لائسنسی بندوق جاکر چھپا دی تھی پولیس ادے کو حراست میں لے کر معاملہ کی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ سکیورٹی گارڈ کر غیر ارادتاً قتل کی دفعات میں ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیاہے۔