ایران کے صوبۂ مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد نے آج اتوار کو تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے مشرقی آذربائیجان کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام کا اتحاد اسلامی انقلاب کی کامیابی کا اور اس کے دوام و استحکام کا راز ہے نیز اس اتحاد کو مزید مستحکم بنا کر آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے ہمیں شرکت کرنی چاہئے۔









